سعد خورشید کانجو وزیراعظم سوشل میڈیا سیل کے رکن نامزد
کہروڑ پکا (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سعد خورشید کانجو کو محترمہ مریم نواز نے وزیراعظم میاں نوازشریف سوشل میڈیا سیل کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ ان کی نامزدگی سے ضلع لودھراں کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور انہوں نے ضلع لودھراں کو نمائندگی دینے پر محترمہ مریم نواز کوخراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔