یونین کونسل جھنڈے والی کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اولین ترجیح ہے:بصیر احمد

یونین کونسل جھنڈے والی کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اولین ترجیح ہے:بصیر احمد

کلر والی (نامہ نگار) قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ یونین کونسل جھنڈے والی کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے نائب چیئرمین یونین کونسل جھنڈے والی ملک بصیر احمد واڈو نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لنگڑیال بخاری اتحاد گروپ کی طرف سے امیدوار بننا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔