کوٹ اسلام میں جگہ جگہ بجلی کے جھولتے تار‘ شہریوں کا جینامحال

کوٹ اسلام میں جگہ جگہ بجلی کے جھولتے تار‘ شہریوں کا جینامحال

کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام وگردونواح میں جگہ جگہ بجلی کی ننگی لٹکتی تاروں اور جھولتے کھمبوںنے شہریوں کا جینا محال کردیا تاریں نیچی اور ننگی ہونے کی وجہ سے اکثر شہریوںکے سروں کو چھوتی ہیں جس سے بہت بڑے حادثے کا خطرہ ہے جبکہ کئی جگہوں پر کھمبے ٹوٹ چکے ہیں اور جھول رہے ہیں ان کھمبوںسے مین لائن گیارہ ہزار کے وی گزرتی ہے متعلقہ حکام نے علم کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا تاریں نیچی ہونے کی وجہ سے اکثر ریڑھی وغیرہ سے ٹکرا کے ٹوٹنا بھی معمول بن چکا ہے جس پر اہل علاقہ نے اعلی حاکم سے مطالبہ کیا ہے ان ننگی لٹکتی تاروں اور ٹوٹے ہوئے کھمبوں کی جگہ نئے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔