موسیقی سے دماغ کو سکون میسر آتاہے: مظہر اقبال

موسیقی سے دماغ کو سکون میسر آتاہے: مظہر اقبال

ملتان(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹرپنجاب کالجز آف گروپ پروفیسرمظہر اقبال نے کہا ہے کہ آج کے گھٹن زدہ ماحول میں تفریحی پروگرامز تازہ ہوا کا جھونکا ہیں پنجاب کالجز طلباءکے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتا رہتا ہے موسیقی سے جہاں طلباءلطف اندوز ہوتے ہیں وہاں انہیں دماغی سکون میسرآتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزخواتین گرلزکالج میںمیوزیکل گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف گلوکارکومل رضوی فلک شفیق ڈاکٹرسہیل اوریو کے سے آئے ہوئے سکھ برادران نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔