ملتان سکندر آباد : بڑی نہر میں پندرہ فٹ چوڑا شگاف‘ وسیع رقبہ زیرآب آ گیا

ملتان سکندر آباد : بڑی نہر میں پندرہ فٹ چوڑا شگاف‘ وسیع رقبہ زیرآب آ گیا

سکندرآباد(نامہ نگار) سکندرآباد بڑی نہر میں 15فٹ چوڑا شگاف 40ہزار آبادی کے گاﺅںکاڈوبنے کاخطرہ ایس ڈی انہار شجاعباد نے اپنا موبائل فون بند کر لیا شہریوں کاشدید احتجاج سکندرآباد چاہ عالی والہ کے قریب بڑی نہر میں 15فٹ چوڑا شگاف پڑنے پانی سکندرآباد کی آبادی کے قریب پہنچ گیا سکندرآباد کے شہری اپنی مد د آپ کے تحت پانی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں پانی کابہاﺅ تیز ہونے کی وجہ پانی روکنے میں شدیدمشکلات کاسامناہے ادھر ایس ڈی او انہار نے اپنا موبائل فون بندکرلیا نہر میں مبینہ طورپر سپر کی گھوریوں اور کٹا ہوا درخت نہ اٹھائے جانے کے باعث واقعات ہوتے ہیں نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا تاہم اطلاع پر سب انجینئر چودھری اعجاز شاہد ایس ڈی او مہر مشتاق اے ایس آئی را¶ ذاکر علی‘ ڈاکٹر ناصر‘ ڈاکٹر جاوید‘ ذاکر رضا اور رانا اکرم و دیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔