شہادت حضرت امام حسینؓ ہمیں صبر و استقلال کا درس دیتی ہے:شفیق صدیقی

شہادت حضرت امام حسینؓ ہمیں صبر و استقلال کا درس دیتی ہے:شفیق صدیقی

ملتان (نامہ نگار) شہادت امام حسینؓ ہمیں صبر اور استقلال کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شفیق اللہ صدیقی نے درگاہ عالیہ باباجمال شاہ بخاری میں محفل ذکر حسین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ امام حسین کی زندگی اور ان کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کنوینر رانا محمد فراز نون نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح حضرت امام حسینؓ نے حق کا ساتھ دیا اسی طرح ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اپنا آئینی حق حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ محفل میں مخدوم سید زوہیب گیلانی‘ میاں عامر شہزاد صدیقی‘ ملک اسلم ڈوگر‘ میاں میاں مختار راٹھور نے شرکت کی۔