ایڈز انتہائی خطرناک‘ جان لیوا مرض ہے:ڈاکٹر اختر ملک

ایڈز انتہائی خطرناک‘ جان لیوا مرض ہے:ڈاکٹر اختر ملک

ملتان (لیڈی رپورٹر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ایڈز انتہائی خطرناک اور جان لیوا مرض ہے لہذا احتیاطی تدابیر سے بچاﺅ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور چوپال ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم ایڈز کے سلسلے میں ”تدارک ایڈز سیمینار“ سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا جبکہ معروف ماہر تعلیم و سوشل سکالر صفدر حسین واہگہ اور ڈاکٹٹر ہمایوں شہزاد مہمانان خصوصی تھے۔ سیمینار سے شاہد محمود انصاری‘ میاں نعیم ارشد‘ اورنگ زیب خان بلوچ‘ کامران اشفاق‘ شبیر خان ڈیسی‘ قیصر عباس اولکھ اور ملک امیر نواز نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 76لاکھ افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد ایڈز کا شکار ہیں۔ ان میں صرف 6ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں۔ ڈاکٹر ہمایوں شہزاد صفدر حسین واہگہ شاہد محمود انصاری اور میاں نعیم ارشد نے کہا کہ ایڈز کا تیزی سے پھیلاﺅ ایک اہم سماجی مسئلہ ہے۔