شاعرہ‘ ادیب رضوانہ تبسم درانی کے اعزاز میں انرویل کلب سنٹرل ملتان کا استقبالیہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) انرویل کلب سنٹرل ملتان کی صدر مسز عائشہ مظہر نے کہا ہے کہ ہمیں ملتان کے فنکار شاعر اور رائٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں۔ ملتان کی مٹی نے بڑے بڑے شاعر‘رائٹرز اور فنکار پیدا کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انرویل کلب سنٹرل ملتان کی جانب سے معروف سرائیکی رائٹر و شاعرہ مسز رضوانہ تبسم درانی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری شاہدہ نسیم‘ آسیہ لطیف‘ نیلم راحت‘ صبیحہ سلیم‘ مینا غوری‘ ساجدہ خلیل و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔