چین: دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ
بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں لکڑی سے دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ تیار کرلی گئی ہے۔ چین کے صوبے گوئی ژو میں تیار کی جانیوالی دنیا کی سب سے طویل ڈریگن کشتی کو دریا میں اتارنے کیلئے 1600 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔ یہ طویل کشتی 77اعشاریہ 8 میٹر لمبی اور بارہ ٹن وزنی ہے۔