افغانستان: ڈرون حملے‘ راکٹ پھٹنے سے داعش کے 20 جنگجوئوں سمیت 34 ہلاک: طالبان کا ضلع ’’زاد‘‘ پر قبضہ
کابل (اے پی پی+ اے ایف پی+ آئی این پی) افغانستان میں مختلف واقعات میں 5بچوں سمیت 34افراد ہلاک ہو گئے۔ ننگرہار صوبہ کے گورنر کے ترجمان احمد ضیاء نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہسکامنا ضلع کے علاقے ہارون بابا میں اس وقت کیے گئے جب جنگجو اپنی جگہ تبدیل کر رہے تھے۔ اس حملے میں داعش کے 20جنگجو ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔ جنوبی صوبے ہلمند میں راکٹ دھماکے میں 5بچے ہلاک ہو گئے۔کابل قندہار ہائی وے پر حادثہ میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔