ملائیشین طیارہ حادثہ، روس نے مشتبہ افراد پر مقدمہ چلانے کی قرارداد ویٹو کر دی
ما سکو (آن لائن) روس نے ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کے معاملے میں مشتبہ افراد پر مقدمہ چلانے کے لیے عالمی ٹربیونل بنانے کے مطالبے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ ملائیشیا، ہالینڈ، آسٹریلیا، بلجیئم اور یوکرائن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس ٹربیونل کی تشکیل سے متعلق قرارداد پیش کی تھی۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے جہاں روس نے اسے ویٹو کر دیا وہیں 11 نے اس کے حق میں ووٹ دیا تین ارکان چین، انگولا اور وینزویلا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس نے ایک متبادل قرارداد بھی تیار کی ہے جس میں عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔