پاکستان ایکسپریس کا دوسرے روز بھی پاور سسٹم خراب‘ مسافروں کا احتجاج
ملتان (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں گزشتہ روز بھی بجلی کا نظام ناکارہ ہونے پر مسافروں نے انجن پر چڑھ کر احتجاج کیا ٹرین ملتان پہنچنے پر مسافروں نے روک لی اور ڈی ایس سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس نے سٹیشن پر آ کر مسافروں سے مذاکرات کئے اور ٹرین کو روانہ کیا۔ ڈی ایس نے خود ریلوے سٹیشن آکر مسافروں سے مذاکرات کئے ٹرین میں بجلی کے نظام کی عارضی بحالی کراکر ٹرین کو روانہ کرایا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی مذکورہ ٹرین میں بجلی کا نظام خراب ہونے پر خاصا ہنگامہ کیا گیا تھا جس میں ریلوے پولیس کے لاٹھی چارج کرنے پر متعدد مسافر زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان ایکسپریس