جلال آباد : افغان انٹیلی جنس کے دفتر پر طالبان کا حملہ‘ چھ افراد ہلاک 46 زخمی
کابل (آ ن لائن+اے ایف پی )طالبان جنگجوؤں کی طرف سے جلال آباد میں واقع انٹیلی جنس دفتر کی عمارت پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کو رونما ہونے والے اس واقعہ میں طالبان نے بم اور مشین گنوں کا استعمال کیا۔ ننگر ہار صوبے کے طبی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے زخمیوں کی تعداد 46 بتائی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد سکیورٹٰی اہلکار مارے گئے ہیں۔
جلال آباد