اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی ماں کی انقلاب دھرنے میں آمد ‘طاہر القادری نے سٹیج پر بلا لیا، انصاف نہیں مل رہا: خاتون
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کی والدہ طاہر القادری کے اجتماع میں پہنچ گئی اس نے بتایا کہ میری بیٹی نے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی۔ طاہر القادری نے اسے سٹیج پر بلایا تو اس نے بتایا وہ ایف ایس سی کر رہی تھی آج گلی گلی کوچے کوچے اس کی بیٹی کی تصویر لگی ہے لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ علاوہ ازیں ایک خاتون نے سٹیج پر آ کر بتایا کہ میں فیصل آباد سے آئی ہوں میرے بیٹے کو قتل ہوئے 7 سال ہو گئے ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹی۔ گجرات سے آنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے کو قتل ہوئے دو سال ہو گئے ابھی تک انصاف نہیں ملا نہ ابھی تک ایف آئی آر کٹی ہے۔