سمندر کی ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے فش ڈرون تیار
نیو یارک (نیٹ نیوز) لوگوں کو مارنے والے ڈرون کے بعد کھانے ڈلیوری کرنے والے ڈرون اور میڈیا کیلئے ریکارڈنگ کرنے والے ڈرون بھی تیار ہوگئے۔ تاہم اب ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے سمندر میں تیرنے والا فش ڈرون بھی تیار کرلیا ہے۔جوسمندر میں جاکر ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرسکتا ہے۔ روبوسی نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے فش ڈرون کو بکی کا نام دیا گیا ہے جو پانی کے اندر 196فٹ تک جاکر ویڈیو ریکارڈنگ کرسکتا ہے۔