کنٹونمنٹ بورڈز، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر آگے

بہاولپور+ سرگودھا+ اوکاڑہ + گوجرانوالہ (نامہ نگاران) پنجاب میں کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کسان، مزدور، خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں پر گزشتہ روز پولنگ ہوئی جس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑا ایک بار پھر بھاری رہا اور اکثر شہروں میں لیگی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کے الیکشن کے سلسلے میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے ایک خاتون اور ایک اقلیتی سیٹ کے لئے پولنگ ہوئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اقلیتی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے سیمرون مائیکل اور خاتون کی نشست پر مسلم لیگ ن کی ہی فرحانہ ملک کامیاب ہوئیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق دونوں امیدواروں نے 2، 2 ووٹ لئے۔ سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں مزدور اور اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ انتخابات کا انعقاد کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوارآمنے سامنے تھے۔ مزدور کی نشست پر ن کے امیدوار ملک فاروق نے 6 جبکہ پی ٹی آئی کے امجد علی نے 4 ووٹ حاصل کئے جبکہ اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ضیا الحق نے پی ٹی آئی کے ارشد سہوترا کو ہر ا دیا۔ دوسرے مرحلے کے انتخاب مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کو کل بارہ نشستوں میں سے 8نشستیں حاصل کرکے واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ اوکاڑہ میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار بلدیاتی الیکشن کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کے دوسرے مرحلے کا الیکشن بھی ہا ر گئے۔ انجمن مزارعین کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا۔خاتون کی نشست کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے بوجوہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے ہی انکار کر دیا تھا جس پر خاتون کی جانب سے اپیل دائر کردی گئی تھی جس پر سماعت جاری ہے۔ اقلیتی نشست پر حکمران جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار اسحاق ظفر کو 2ووٹ ملے جبکہ انجمن مزارعین کے حمایت یافتہ امیدوار ندیم عنایت کو 3ووٹ ملے جو کامیاب قرار پائے اسی طرح کسان نشست کے لئے حکومتی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار محمد آصف یار ٹیپو کو 2ووٹ ملے جبکہ طارق جاوید جٹ کو3ووٹ ملے جو کامیاب قرار پائے۔گوجرانوالہ میں کنٹو نمنٹ بورڈ انتخا با ت کے دوسرے مر حلے میںدو مخصو ص نشستوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے ہو نیوالے انتخا ب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا میاب ہوگئے۔ کسان اور اقلیتی دو نشستوں پر ہو نیوالے انتخا با ت میں مسلم لیگ (ن) کے عرفان چا ند بٹ کا پی ٹی آئی کے ہا رون رشید سے کسان نشست پرجبکہ اقلیتی نشست پر لیگی امیدوار شا ہد مسیح اور پی ٹی آئی کے با بر مسیح کے درمیان مقا بلہ ہوا۔ دو نو ں نشستوںپر امیدواروں کو پا نچ پانچ ووٹ ملے۔ الیکشن کمیشن کی جا نب سے ووٹ بر ابر رہنے پر کا میاب امیدوار کے چنائو کیلئے قر عہ اندازی کروائی گئی جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار دو نو ں نشستوں پر کا میاب قرار پا ئے۔