سانحہ صفورا کا ملزم طاہر عرف معاویہ بہاولپور سے کراچی منتقل، نشاندہی پر چھاپے

بہاولپور (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں نے سانحہ صفورا کے گرفتار ملزم طاہر معاویہ کو تحقیقات کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ بہاولپور پولیس اسے ماننے سے انکاری ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کا مؤقف ہے کہ نہ تو ہم نے گرفتار کیا اور نہ ہی اس کی منتقلی کے بارے میں معلوم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گرد معاویہ نے تفتیشی اداروں سے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ملزم کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔