بھارت میں سانپوں کی 216 اقسام

بھارت میں سانپوں کی 216 اقسام پائی جاتی ہیں مگر 53 اقسام ایسی ہیں جو زہریلی ہوتی ہیں ان میں چار ایسی بھی ہیں جو اگر کسی انسان یا جانور کو کاٹ لیں تو اس سے ان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔ انہی میں سے ایک کنگ کوبرا بھی ہے۔ چڑیا گھر کے پی آر افسر ریاض خان نے بتایا ہمارے پاس ویسے تو 7 کوبرا ہیں لیکن کنگ کوبرا ایک ہی ہے۔ کنگ کوبرا چھپکلیاں اور دیگر جانور کھاتا ہے لیکن ہم اسے بون لیس چکن دے رہے ہیں۔‘