بھارت : 100 پاونڈ وزنی، 645 میٹر لمبی دنیا کی سب سے بڑی پگڑی تیار
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی پنجاب پٹیالہ کے اوتار سنگھ مانی نے دنیا کی سب سے بڑی پگڑی تیار کی ہے۔ اس کا وزن 100 پاونڈ ہے، 645 میٹر لمبی ہے اور اس کو سر پر باندھنے میں اوتار سنگھ کو چھ گھنٹے وقت درکار ہوتا ہے۔ اوتار سنگھ اس کی تیاری پچھلے سولہ برس سے کر رہا تھا۔ اور اب اس کا کہنا ہے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہونا چاہئے۔