آئس کریم پارلر اور آرٹ کا عجائب گھر ایک ساتھ
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) اگر آپ آرٹ کے شائق اور آئس کریم کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے مزیدار خبر ہے۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک عجائب گھر کھلا ہے جہاں آپ کے دونوں شوق کی تکمیل ہو سکتی ہے۔ میوزیم آف آئس کریم میں ہر جانب چاکلیٹس ہی چاکلیٹس دکھائی دیتی ہیں۔