100 کلو وزن اٹھانے والی 70 سالہ برطانوی ویٹ لفٹر
لندن (نیٹ نیوز) آج کل کے نوجوان 10 کلو وزن بھی اٹھا نہیں پاتے لیکن برطانیہ میں ایک 70 سالہ ایسی دادی ماں بھی ہیں جنہوں نے 50 سے 100 کلو وزنی لوہا اٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ خاتون اس عمر میں بھی باقاعدگی سے ایکسرسائز اور ویٹ لفٹنگ کرتی ہیں۔
اور یہ مظاہرہ بھی انہوں نے ایک نیشنل ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران کیا۔