اب روبوٹ کھانا بھی تیار کریں گے
سیئول (نیٹ نیوز) کک کے نخروں اور مغز ماری سے جان چھڑائیں روبوٹ گھر لے آئیں کھانا بھی پکائے گا اور گھریلو کام میں ہاتھ بھی بٹائے گا۔ جنوبی کوریا کے ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف مزے مزے کے کھانے تیار کر سکتا ہے بلکہ گھر کے کئی چھوٹے موٹے کاموں میں آپ کی مدد بھی کرے گا۔