نئے بجلی گھروں کے قیام سے توانائی بحران ختم ہوگا ، انجینئر شاہ میر

 نئے بجلی گھروں کے قیام سے توانائی بحران ختم ہوگا ، انجینئر شاہ میر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سندھ کے نائب صدر انجینئر شاہ میر خان اور ضلع ایسٹ کے صدر زاہد میر شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے بجلی گھروں کے قیام سے توانائی بحران ختم ہوگا ، فرنس آئل سے تیار ہونے والی بجلی کے مقابلے میں ایٹمی بجلی گھروں سے تیار ہونے والی بجلی سستی ہوگی وزیر اعظم کی جانب سے ایٹمی گھروں کے قیام کے منصوبوں کا اعلان ملک و قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں چین کے تعاون سے تیار ہونے والے ایٹمی بجلی گھر کے قیام سے ایک طرف پاک چین دوستی کے رشتے مزید بہتر ہونگے تو دوسری طرف ملک میں توانائی بحران کے خاتمے سے معیشت مضبو ط اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، انجینئر شاہ میر نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے مشکلات کی گھڑیاں جلد ختم ہونگی ۔