لندن: 15کروڑ سال پرانا ڈائناسار 6 لاکھ 30ہزار ڈالر میں فروخت

لندن (نیٹ نیوز) لندن میں 15 کروڑ سال پرانے ڈائناسار کی باقیات چھ لاکھ 30ہزار ڈالر میں فروخت کردی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مسٹی نامی ڈائناسار کا مکمل ڈھانچہ برطانیہ میں چار لاکھ پونڈ میں فروخت کردیا گیا۔ امریکی ریاست وئیومنگ سے ملنے والے دیو ہیکل ڈائناسار کا مکمل ڈھانچہ 150ملین سال قدیم بتایا گیا ہے، اس کی لمبائی 17 میٹر جب کہ اونچائی 6 میٹر ہے جسے 2009 میں دریافت کیا گیا۔