جہانیاں: جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال میں حالت تشویشناک

جہانیاں (آئی این پی) گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد، تیزاب پھینک دیا ، خاتون کا جسم 40  فیصد جھلس گیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، ملزم فرار  ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جناح کالونی 3 مرلہ سکیم کے رہائشی کرم حسین کی شادی 2 سال قبل ظفر اقبال کی بیٹی شمعو بی بی سے ہوئی جن کے ہاں  کچھ عرصہ قبل بیٹی پیدا ہوئی جس پر  اکثر دونوں میں جھگڑا ہوتا تھا۔