تخت بھائی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

تخت بھائی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے قدرت آباد میں ایک گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ایک ہی خا ندا ن کے تین افراد کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔  پولیس حکام کے مطابق تخت بھائی کے علاقے قدرت آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر 3 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں گھر کے سربراہ کے 2  بیٹے  اور بہو شامل ہے جبکہ فائرنگ سے ایک بیٹا زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان ضلع دیر سے آکر کرائے پر رہائش پذیر تھا۔  نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔