کوئٹہ، ہزارہ ٹا¶ن پر حملے کی کوشش میں مارے جانے والے نوعمر خودکش بمبار کی شناخت نہ ہوسکی، 10 گولیاں ماری گئیں

کوئٹہ (اے پی پی + این این آئی) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹا¶ن میں رضاکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے جسم میں گولیوں کے 10 نشانات ہیں۔ حملہ آور کی عمر 16 سے 17سال ہے اور اس نے اپنے جسم کے ساتھ 10 کلو گرام بارود باندھ رکھا تھا تاہم ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ نعش شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔