کرم ایجنسی: بارودی سرنگ دھماکہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی، گاڑی تباہ

کرم ایجنسی(آن لائن)اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے علاقے ٹیوارننگ میں مسافر گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوگیا۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔