ڈی آئی خان جیل میں ہنگامہ، فائرنگ، قیدیوں کا تشدد، 2 اہلکار شدید زخمی

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کی سنٹرل جیل میں قیدیوں اور جیل اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل اہلکروں اور قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور دونوں طرف سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ ڈی پی اور خالد سہیل نے بتایا کہ جیل کے اندر اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کمشنر مشتاق جدون نے بھی صورتحال پر قابو پانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل اہلکار پر تشدد کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ ہنگامہ آرائی میں 60 سے 65 قیدی شامل تھے۔ قیدیوں کے تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تین قیدیوں کو علیحدہ سیل میں منتقل کردیا گیا۔