چولستان: غیرقانونی طور پر شکار کرنیوالے پانچ شکاری گرفتار، چار ہرن برآمد

رحیم یار خان (ثناءنیوز) چولستانی علاقہ میں غیرقانونی طور پر شکار کرنے پر وائلڈ لائف کی کارروائی میں پانچ شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ عملہ نے شکار کئے گئے چار ہرن، تین خرگوش اور چار تیتر برآمد کر لئے۔ شکاریوں سے اسلحہ اور سرچ لائٹ بھی برآمد ہوئی جس پر انہیں دو لاکھ روپے نقد جرمانہ عائد کیا گیا۔