پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ راکٹ حملہ کیا گیا۔ جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار، رخشاں ندی کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا دھماکوں اور فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔