پشاور: ہاسٹل میں گیس چوری پکڑی گئی، مالک گرفتار

پشاور (ثنا نیوز) ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے بتایا کہ ورسک روڈ پر جدون ہاسٹل میں گیس چوری کی شکایت پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا اور گیس چوری میں ملوث ہاسٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرکے گیس کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دئیے۔ ایف آئی اے نے چوری کی رپورٹ محکمہ گیس کو پیش کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔