پاکپتن : مخبری کے شبہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک‘ بچے ‘ خاتون سمیت 3 زخمی

پا کپتن (نامہ نگار) پولیس کو مخبری کر کے شبہ میں مسلح افراد نے فائرنگ سے دو افراد کو قتل کردیا۔ 8 سالہ بچے اور خا تون سمیت تین افراد شد ید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گاﺅں 8کے بی کے رہا ئشیوں امین وغیر ہ کو شبہ تھا کہ انکی مقدمہ میں مخبری اسلم وغیرہ نے کی تھی جس کی رنجش کی بنا پر ملزمان نے مشتعل ہوکر اسلم کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے محمد اسلم، محمد سلیم، رحیم، آٹھ سالہ مبین اور سیداں بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔ اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم اسلم اور سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس تھانہ کلیانہ نے دو ملزموں امین اور باغ علی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔