مظفرگڑھ: انگور کی پیٹی اٹھاتے چور پکڑا گیا، منہ کالا کر کے منڈی کا چکر

مظفر گڑھ (نوائے وقت نیوز) مظفر گڑھ میں لوگوں نے منڈی سے انگور کی پیٹی چراتے ہوئے ایک چور کو پکڑ لیا اور ملزم کا منہ کالا کر کے پوری منڈی کا چکر لگوایا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوگوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔