لنڈی کوتل: چیک پوسٹ پر حملہ، پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 5زخمی

لنڈی کوتل: چیک پوسٹ پر حملہ، پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 5زخمی

 پشاور+ لنڈی کوتل (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں موبائل وین تباہ جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار دوران گشت درہ روڈ پر پہنچے۔ وین تباہ ہو گئی جبکہ موبائل گاڑی میں سوار اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بجلی کی تار گرنے کے بعد موبائل وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دریں اثناءلنڈی کوتل میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اس دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا۔