قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف بل پیش کرینگے: عابد شیر علی

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت توانائی و پانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف بل پیش کر دیں گے۔ امیروں اور غریبوں کو اب ایک نرخ پر بجلی نہیں ملے گی۔ امیروں کو اب حکومتی لاگت پر بجلی خریدنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی جماعت سے ووٹ مانگنا جرم نہیں، اتحاد نہیں کیا۔