شکارپور، زمین کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کردیا

شکارپور (نوائے وقت نیوز) زمین کے تنازعہ پر بھائی نے دوسرے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکارپور کے نواحی گوٹھ نور محمد میں ایک بھائی نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی کو ہلاک کردیا اوربعدازاں فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔