رمضان ڈرنکس

پیچ میلبا ڈرنک ۔۔۔
اجزائ: آڑو:چار عدد۔ناریل کا دودھ(پاﺅڈر): ایک پیالی۔لیموں کا رس:ایک چوتھائی پیالی۔چینی:ایک چوتھائی پیالی۔برف:ایک پیالی۔موسمبی(قتلے کر لیں): سجانے کےلئے۔ترکیب:آڑو کا چھلکا اتار کر گٹھلی نکال دیں اور ٹکڑے کر لیں تمام اجزاءبلینڈر میںیکجان کرکے گلاسوں میں ڈالیں اور موسمبی کے قتلوںسے سجا کر پیش کریں۔
بنانا اینڈ کیوی اسمودھی۔۔۔
اجزائ: کیلے:پانچ سے چھ عدد۔کیوی :دو سے تین عدد۔دہی:تین سو گرام۔دودھ:ایک کپ۔چینی :چھ کھانے کے چمچے:ترکیب :بلینڈر میں کیلے ،کیوی،دہی ،دودھ اور چینی ڈال کر بلینڈر کریں گلاس میں نکالیں اور سرو کریں۔
پائن ایپل لسی۔۔۔
اجزائ:پائن ایپل:ایک ٹن۔دودھ:دو گلاس۔دہی:آدھا کلو۔چینی:چار سے پانچ کھانے کے چمچے۔ترکیب۔پائن ایپل،دودھ ،دہی اور چینی کو بلینڈرمیں اچھی طرح مکس کر لیں گلاس میں نکال کر پیش کریں۔
کچے آم کا شربت ۔۔۔
اجزائ:کیری :ایک کلو۔چینی:تین پاﺅ۔پیلا رنگ:ایک چٹکی۔مینگو ایسنس:دو سے تین قطرے۔ترکیب:کیری دھو کر چھلکے سمیت ابال لیں اب چھلکا اتار کر گودا نکال لیں پھر چینی اور پیلا رنگ ڈال کر پکائیں گاڑھا ہونے پر مینگو ایسنس شامل کرکے اتاریں اور پیش کریں۔
سن سیٹ ڈرنکس ۔۔۔
اجزائ:لال شربت:چار کھانے کے چمچ۔اورنج :ایک کپ۔لیچی:ایک کپ۔شہد:دو کھانے کے چمچ۔لیموں کا رس:ایک کھانے کا چمچ۔ترکیب:گلاس میں لال شربت ڈال کر اورنج جوس ڈالیں اب بلینڈر میں لیچی،اورنج جوس،شہد اور لیموں کا رس شامل کرکے بلینڈر کر لیں پھر گلاس میں نکال کر سرو کریں لیموں کی باریک سی کاش کو گلاس کی سائیڈ پر سجا کر پیش کریں۔
شربت بادامی ۔۔۔
بادام پاﺅڈر:ایک کپ۔دودھ:دو کپ۔کریم:دو کھانے کے چمچ۔چینی:آدھا کپ۔روز واٹر:دو کھانے کے چمچ۔آئس کیوب:ایک کپ۔ترکیب:شربت بادامی بنانے کےلئے سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزاءڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور گلاس میں نکال کر آئس کیوب ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔
شہتوت کا شربت ۔۔۔
اجزائ:دودھ:ایک پاﺅ۔شہتوت:ایک پاﺅ۔چینی:ایک چھٹانک۔پانی:ایک کپ۔پستہ:آئس کریم ۔آئس کرش:حسب ضرورت۔ترکیب:شہتوت کا شربت بنانے کے لئے سب سے پہلے پانی میں شہتوت اور چینی ملا کر پکا لیں اب ٹھنڈا کرنے کےلئے رکھ دیں اس کے بعد بلینڈر میں آئس کریم ،دودھ ،آئس ڈال کر بلینڈ کر لیں اب اس میں آدھا شہتوت کا مکسچر ڈال کر دوبرہ بلینڈ کرلیں اور گلاس میں نکال کر ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔