دوسروں کیلئے ہمت کی مثال، ڈپٹی کمشنر کوہستان عقل بادشاہ ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم ہوتے ہوئے بھی زندگی میں کامیاب

دوسروں کیلئے ہمت کی مثال، ڈپٹی کمشنر کوہستان عقل بادشاہ ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم  ہوتے ہوئے بھی زندگی میں کامیاب

کوہستان (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کوہستان عقل بادشاہ سب کیلئے ہمت کی مثال بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عقل بادشاہ کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں نہیں ہیں لیکن انکی لکھائی ایسے ہے جیسے موتی پرو دئیے ہوں۔ وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں اور انہیں کسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ علم کی محبت اور اساتذہ کی محنت انکی معذوری پر غالب آ گئی۔ ان کا شمار خیبر پی کے، کے قابل افسروں میں ہوتا ہے۔