درخشاں چیک پوسٹ پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: ایف سی ذرائع

کوئٹہ ( این این آئی ) ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقہ درخشاں میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ چک پوسٹ پر راکٹوں سے کوئی حملہ ہوا ہے اور نہ ہی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی ہوئی ہے۔ سکیورٹی فورسز اپنی فرائض کی سرانجام دہی میں پوری میں چوکنا اور ہر طرح کے دہشت گردی کی واقعات کے سدباب کیلئے تیار اور محترک ہیں شکست خوردہ دہشت گرد عناصر صرف اپنے آپ کو میڈیا میں زندہ رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔