خورشید شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں صدر، چیئرمین سینٹ کے اپوزیشن لیڈر کو فون، نوازشریف کی بھی تعزیت

سکھر (نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ نجی ٹی کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے خورشید شاہ کو ٹیلیفون کیا اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے خورشید شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دینے کی دعا کی جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔