بولان: متاثرہ بجلی کے ٹاور کی مرمت مکمل، بلوچستان کے 16اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کم ہو جائیگی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ضلع بولان میں بجلی کے متاثرہ ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق سبی ڈبل سرکٹ کے ایک سرکٹ سے بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی۔ دوسرا سرکٹ بھی معمولی مرمت کے بعد آج صبح کام شروع کر دے گا۔