بنوں: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4اہلکار جاں بحق‘ 12زخمی

بنوں (آئی این پی) بکا خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں 4اہلکار جاں بحق،12 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بنوں کے علاقے بکا خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں گرنے سے4سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔