بدین: سوزوکی پک اپ الٹ گئی، 6 مسافر زخمی

بدین (نوائے وقت نیوز) قومی شاہراہ پر سوزوکی پک اپ الٹ گئی، 6 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بدین کے قریب شاہراہ پر سوزوکی پک اپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی سوزوکی پک اپ بدین سے حیدرآباد جا رہی تھی۔