این اے 13 صوابی، ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حاجی سجاد کو ٹکٹ دیدیا

صوابی (ثناءنیوز) وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن )کے سر براہ میاں محمد نواز شریف نے صوابی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 صوابی 2 سے حاجی سجاد آف مرغز کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ حاجی سجاد نے بتایا انہوں نے وزیر اعظم کیساتھ صوابی کے بنیادی مسائل حل کروانے سے متعلق تفصیلی بات کی اور میاں صاحب نے عندیہ دیا وہ ترجیحی بنیادوں پر صوابی کے مسائل گیس ، بجلی و دیگر حل کرینگے۔