چکوٹھی: سرینگر، مظفر آباد بس سروس جاری،آج سے دو طرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق ہو گی

چکوٹھی: سرینگر، مظفر آباد بس سروس جاری،آج سے دو طرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق ہو گی

چکوٹھی(آئی این پی )سرینگر مظفر آباد دو طرفہ بس سروس کے ذریعے 37 مسافروں نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کو کراس کیا‘ امن برج پر آر پار حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں دونوں اطراف کے درمیان سفر کرنیوالے مسافروں کی لسٹوں کے تبادلے کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد کشمیر سے 16 مسافر مقبوضہ وادی گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 21مسافر آزاد کشمیر آئے۔ دو طرفہ بس سروس کے بعد آج منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق ہو گی جو بغیر کسی وقفہ کے جمعہ کے روز تک جاری رہے گی۔