ملتان: فصل پر زہریلا سپرے کرنے والی 10خواتین بے ہوش، 3 کی حالت تشویشناک

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) نواب پور ملتان میں فصل پر زہریلا سپرے کرنے والی 10خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ معدے میں زہر چلے جانے کے باعث 3 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ منظوراں مائی، سکینہ اور ثمینہ کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خواتین نے مکئی کی فصل پر سپرے کے بعد بغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھا لیا تھا۔