لنڈی کوتل: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند جاں بحق‘ 2 اہلکار بھی زخمی

خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) لنڈی کوتل کے علاقے خواجل خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین شدت پسند جاں بحق  ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دروان جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ جاں بحق دہشت گرد لنڈی کوتل اسلحہ ڈپو پر حملے میں ملوث تھے۔