آمنہ خود سوزی کیس، ضمانت منسوخ ہونے پر معطل ڈی ایس پی کمرہ عدالت سے فرار

ڈیرہ غازی خان (ثناء نیوز) آمنہ خود سوزی کیس میں عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کئے جانے پر معطل ڈی ایس پی لطیف کانجو کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آمنہ خودسوزی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈی ایس پی لطیف کانجو بھی پیش ہوئے تاہم انہیں جیسے ہی پتہ چلا کہ ان کی ضمانت منسوخ کی جارہی ہے، وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی لطیف کانجو پہلے بھی عدالت سے فرار ہوگئے تھے اور بعد میں انہوں نے ملتان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا لی تھی۔