سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیریوں کو حق خودارادیت کیوں نہیں: حافظ سعید

سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیریوں کو حق خودارادیت کیوں نہیں: حافظ سعید

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوںنے تاریخی ہڑتال کرکے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ بھارت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے دبائو بڑھایا جائے۔ سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیریوں کو حق خودارادیت کیوںنہیں مل سکتا؟ مظلوم کشمیر ی ہر پاکستانی کے دل میں بستے ہیں۔انہیں کسی صورت بھارتی ظلم و ستم کے حوالے نہیں کر سکتے۔ مقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضہ کے 67سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھا رت کیلئے 8 لاکھ فوج کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دبانا ممکن نہیںرہا ۔ غیور کشمیری قوم لازوال قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ کشمیریوںکی آزادی کی منزل قریب ہے۔ بھارت کو یہ نوشتہ دیواربھی پڑھ لینا چاہیے کہ امریکہ اپنی تمام تر فوجی طاقت کے باوجود افغانستان پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکا تو اسے بھی کشمیر سے ہر صورت نکلنا پڑے گا۔